نئی دہلی ۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) قومی دارالحکومت نئی دہلی میں جمعرات کے دن فضائی معیار انتہائی ناقص ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا جس کی وجہ اس کے اطراف و اکناف کے علاقوں میں کٹائی کے بعد رہ جانے والی جڑوں کو جلانا اور نامساعد موسمی حالات ہیں۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ دہلی کے فضائی معیار کا انڈیکس 392 ریکارڈ کیا گیا جو بہت ناقص زمرہ میں آتا ہے اور یہ شدید نوعیت کا اور گمبھیر ہونے سے صرف آٹھ پوائنٹس کی دوری پر ہے۔ منگل کو دہلی کا فضائی معیار ناقص ہوکر شدید نوعیت کے زمرہ میں چلایا گیا جس کی وجہ عہدیداروں نے کئی ہدایات جاری کئے جس میں یکم تا 10 نومبر تعمیراتی سرگرمیوں پر امتناع کے علاوہ کوئلہ اور بائیو ماس کو بطور فیول استعمال کرنے والی انڈسٹریز کے کاموں کو روک دینا شامل ہے۔
مہاراشٹرا مقننہ کے سرمائی سیشن کا 19 نومبر کو آغاز
ممبئی ۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا مقننہ کے سرمائی سیشن کا آغاز یہاں 19 نومبر سے ہوگا اور یہ دو ہفتوں تک چلے گا۔ اس کا آج اعلان کیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن نے اس کی کم مدت کے لئے حکومت پر تنقید کی۔ دو ہفتوں کا یہ سیشن منفرد ہوگا کیوں کہ یہ 57 سال بعد ناگپور کے بجائے ممبئی میں منعقد ہوگا۔ کانگریس اور این سی پی نے آج یہاں دونوں ایوانوں کی بزنس اڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں اس بات کا مطالبہ کیاکہ اس سیشن میں ایک ہفتہ تک توسیع دی جانی چاہئے۔