سری نگر، یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے جیش محمد جنگجو تنظیم سے وابستہ ایک انتہائی مطلوب جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہلی پولیس کی اسپشل سیل کی ایک ٹیم نے ریاستی پولیس کے ساتھ ملکر فیاض احمد لون ولد علی محمد لون ساکن کپوارہ نامی جیش محمد جنگجو تنظیم سے وابستہ ایک انتہائی مطلوب جنگجو کو سری نگر میں گرفتار کیا ہے ۔ واضح رہے کہ دہلی پولیس نے فیاض لون کے سر پر دو لاکھ روپیے کا انعام رکھا ہے ۔ مذکورہ جنگجو ایک کیس میں مطلوب ہے اور دہلی ہائی کورٹ نے اس کے خلاف کئی بار غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا۔ فیاض لون سال 2015 سے رو پوش تھا۔