نئی دہلی ۔ 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی وقف بورڈ کے نئے صدرنشین امان اللہ خان نے آج اپنا عہدہ سنبھالتے ہیں دو عہدیداروں کو مختلف الزامات کے تحت معطل کردیا۔ عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی امان اللہ خان متفقہ طور پر بورڈ کی ازسرنو تشکیل کے دوران متفقہ طور پر دو سالہ مدت کیلئے صدرنشین دہلی وقف بورڈ منتخب ہوئے ہیں۔ معطل ہونے والے عہدیدار کے اے فاروقی اور مسلمین علی اکاونٹنٹ ہیں۔
ٹاملناڈو کے ماہی گیر کا سری لنکا کی
بحریہ کا تعاقب
رامیشورم ۔ 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ماہی گیروں کا ایک گروپ متوطن ٹاملناڈو کا تعاقب سری لنکا کی بحریہ کے عملہ نے مبینہ طور پر سری لنکا کی آبی حدود میں داخل ہوجانے کی بناء پر کیا۔ ناگاپٹنم کے ماہی گیر پانچ کشتیوں میں کوڈیاکرائی کی آبی حدود میں ماہی گیری کرنے گئے تھے۔ انہیں سری لنکا کی بحریہ کے عملہ نے دھمکیاں دیں اور تعاقب کرکے بھگا دیا۔