دہلی میں 2000سی سی ڈیزل گاڑیوں کا ازسرنو رجسٹریشن

نئی دہلی ۔ 4ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت دہلی نے 2000سی سی گنجائش کے حامل انجن والی ڈیزل کاروں اور اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل( ایس یو وی ) کے ازسرنو رجسٹریشن کا حکم جاری کیا ہے ۔ سپریم کورٹ کے 12اگست کو ڈیزل کاروں اور ایس یو وی کے رجسٹریشن پر امتناع برخواست کرنے کے بعد یہ احکامات جاری کئے گئے جس کے تحت گاڑی کی شوروم قیمت کا ایک فیصد ’’ گرین سیس‘‘ ادا کرنا ہوگا ۔ ان احکامات کے بعد مرسڈیز بنز‘ ٹوئیوٹا ‘ بی ایم ڈبلیو ‘ آڈی اور دیگر 2000سی سی یا اس سے زائد گنجائش کا حامل انجن رکھنیوالی گاڑیوں کو فروخت کیا جاسکے گا ۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ خریداری کو گاڑی کی قیمت کا ایک فیصد ادا کرنا ضروری ہوگا۔