دہلی میں 16 سالہ لڑکا ہجومی تشدد میں ہلاک

نئی دہلی۔ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمال مغربی دہلی کے علاقہ ملندپور کے ایک گھر میں قیمتی اشیاء کے مبینہ سرقہ کیلئے داخل ہونے والے ایک لڑکے کو مقامی افراد منگل کی صبح پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا جس کے بعد تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس (شمال مغرب) اسلم خاں نے کہا کہ 16 سالہ لڑکا قیمتی اشیاء کے سرقہ کیلئے گھر میں داخل ہوا تھا جس کو گھر کے مالک نے پکڑ لیا اور مقامی افراد نے اس کو مار مار کر ہلاک کردیا۔ اس ضمن میں بھلا سواء ڈیری پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تین ملزمین گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ دیگر تین مفرور ہیں۔