دہلی میں ہلکے کہرے کے ساتھ سردی میں اضافہ

نئی دہلی 27جنوری (سیاست ڈاٹ کام )قومی راجدھانی دہلی میں اتوارکی صبح ہلکا کہرا چھایارہا اور موسم کا فی ٹھنڈا ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کم سے کم درجہ حرارت 5اعشاریہ 2ڈگری سیلسیئس درج کیاگیاجو معمول سے چار ڈگری سیلسیئس کم ہے ۔صبح ساڑھے آٹھ بجے فضا میں نمی 100فیصددر ج کی گئی ۔دن میں آسمان بادل چھائے رہنے کا امکان ہے ۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18ڈگری سیلسیئس رہے گا ۔ہفتہ کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19اعشاریہ 2ڈگری سیلسیئس درج کیاگیاتھا جو موسم کے معمول کے درجہ حرارت سے تین ڈگری کم تھا۔