دہلی میں گرم ترین موسم

نئی دہلی ۔ 2 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام): قومی دارالحکومت دہلی میں آج درجہ حرارت 44 ڈگری تک پہنچ گیا جو کہ موسم کا گرم ترین دن تھا ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اعظم ترین درجہ حرارت 44 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ اور یہ جاریہ موسم کا گرم ترین دن رہا ۔ اور آج صبح 8-30 بجے رطوبت 21 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ تاہم محکمہ موسمیات نے یہ بھی پیش قیاسی کی ہے کہ شہر کے آسمان پر جزوی طور پر بادل چھائے رہنے اور شام میں یا رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوگی ۔۔