دہلی میں کالکا ۔ شتابدی ایکسپریس نے 20 گایوں کو روند دیا

نئی دہلی ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 20 گائیں آج اس وقت ہلاک ہوگئیں جبکہ تیز رفتار کالکا ۔ شتابدی ایکسپریس نے شمالی دہلی کے علاقہ نریلا کے قریب ان کو ٹکر دیدی جس کی وجہ سے اس علاقہ میں ٹرینوں کی آمد ورفت میں خلل اندازی پیدا ہوئی۔ گایوں کا ایک مندا ہولامبی کلاں اور ماریلا کے درمیان پٹریاں پار کررہا تھا جبکہ نئی دہلی ۔ کالکا شتابدی ایکسپریس نے جو بھرپور رفتار سے جارہی تھی، 5:44 بجے شام انہیں ٹکر دے دی۔ موقع واردات پر موجود ارکان عملہ نے پٹریاں صاف کردیں۔ تاہم انہیں نقصان پہنچا تھا جسے درست کرنے تک شام کے 7 بج گئے۔ شمالی ریلوے کے ترجمان نے کہاکہ ٹرین کے ڈرائیور نے ہنگامی بریکس گایوں کے مندے کو بچانے کیلئے لگائے تھے لیکن 20 گائیں اس کے باوجود ٹرین سے ٹکرا گئیں۔