حیدرآباد 4 فبروری (سیاست نیوز) آندھراپردیش تنظیم جدید بِل کے خلاف چیف منسٹر کرن کمار ریڈی کی دہلی میں شروع کی جانے والی ہڑتال کا مقام تبدیل کردیا گیا ۔ چیف منسٹر ریاست کی تقسیم کے ہائی کمان کے فیصلہ پر شدید اعتراض کرتے ہوئے 5 فبروری سے ہڑتال شروع کرنے والے ہیں۔ قبل ازیں اندرا گاندھی گھاٹ، شکتی استھل پر بھوک ہڑتال کا چیف منسٹر نے ارادہ کیا تھا لیکن اب یہ بھوک ہڑتال جنتر منتر پر کی جائیگی ۔ دہلی کے ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ شکتی استھل کے پاس جاری بعض تعمیری و مرمتی کاموں کے پیش نظر مسٹر کرن کمار ریڈی کی ہڑتال کے مقام کو تبدیل کردیئے جانے کا سیما آندھرا وزرا نے اظہار کیا ہے۔