نئی دہلی۔31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) قومی دارالحکومت دہلی میں جاریہ موسم کے دوران چکون گنیا کے 10,851 کیسس درج کئے گئے جس میں تقریباً 640 کیسس گزشتہ ہفتہ ریکارڈ کئے گئے۔ جملہ چکون گنیا کے کیسوں میں 720 کا تعلق نارتھ دہلی میونسپل کارپوریشن کے علاقوں سے ہے۔ علاوہ ازیں جاریہ موسم کے دوران 29 اکٹوبر تک تقریباً 10,851 مشتبہ کیسس درج کئے گئے جبکہ سائوتھ دہلی میونسپل کارپوریشن کے حدو میں 8,720 کیسس کی تصدیق کی گئی۔ میونسپل کارپوریشن کے اعداد و شمار کے مطابق قومی دارالحکومت میں 29 اکٹوبر 3650 ڈینگو کیسس ریکارڈ کئے گئے جبکہ صرف ایک ہفتہ میں 22 اکٹوبر تا 29 اکٹوبر 3,333 کیسس کا اندراج کیا گیا۔