دہلی میں پی ایچ ڈی اسکالر کا قتل

نئی دہلی ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی دہلی کے علاقہ مبارکپور میں کل رات منی پور سے وابستہ ایک 33 سالہ پی ایچ ڈی اسکالر کا اس کے مکان میں قتل کردیا گیا۔ مقتول کی بحیثیت زنگرام کینگو شناخت کرلی گئی۔ وہ ٹاٹا انسٹیٹیوٹ آف سوشیل سائنس میں زیرتعلیم تھا اور علاقہ مبارکپور کے ایک مکان میں قیام پذیر تھا۔ کل رات اس کمرہ میں نعش خون میں لت پت پائی گئی جس کی اطلاع مکاندار نے پولیس کو دی۔