نئی دہلی، 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل آٹھویں دن بھی کمی کی ہے ۔ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، دہلی میں آج پیٹرول کی قیمت 33 پیسے کم ہوکر آٹھ ماہ کی کمترین 73.24 روپے فی لیٹر پر آ گئی۔ڈیزل کی قیمت بھی 36 پیسے کم ہو کر 68.13 روپے فی لیٹر رہ گئی جو 3 اگست کے بعد سب سے نچلی سطح پر ہے ۔ملک کے تجارتی دارالحکومت ممبئی میں جمعرات کو پیٹرول 32 پیسے اور ڈیزل 39 پیسے سستا ہوکر بالترتیب 78.80 روپے اور 71.33 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے ۔کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 33 پیسے کم ہوکر 75.24 روپے اور ڈیزل 36 پیسے کم ہوکر 69.98 روپے فی لیٹر رہی۔ چنئی میں پیٹرول کی قیمت 34 پیسے اور ڈیزل 39 پیسے کم ہوئی ہے ، ان دونوں کی قیمت بالترتیب 76.01 روپے اور 71.95 روپے فی لیٹر رہی۔