دہلی میں پیاز 40 روپئے فی کیلو

نئی دہلی ۔ 5 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : قومی دارالحکومت کے علاقے میں پیاز کی قیمت ریٹیل مارکٹس میں مسلسل 35 روپئے تا 40 روپئے فی کیلو گرام فروخت ہورہی ہے ۔ خشک سالی کے خوف نے عوام کو پیاز کا ذخیرہ کرنے کے لیے مجبور کردیا ہے ۔ پیاز کی اہم ریاستوں سے سربراہی میں کمی کے اندیشہ کے باعث بھی لوگ پیاز کی خریداری کے لیے دوڑ دھوپ کررہے ہیں ۔ جون تا ستمبر کے دوران شمالی ہند میں پیاز کی طلب میں زبردست اضافہ ہوتا ہے ۔ لیکن مہاراشٹرا اور مدھیہ پردیش سے پیاز کی سربراہی محدود ہوگئی جس سے ہول سیل مارکٹ میں پیاز کی قلت دیکھ کر قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ۔۔