دہلی میں لشکر طیبہ کے اعلی کارکن کی گرفتار ی

نئی دہلی 28 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی پویس نے لشکر طیبہ کے ایک اعلی کارکن کو گرفتار کرلیا ہے جو مبینہ طور پر نوجوانوں کی ذہن سازی اور ان کی تنظیم میں شمولیت میں ملوث رہا ہے ۔ اس کے علاوہ اس پر الزام ہے کہ اس نے ملک بھر میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل آوری بھی کی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ عبدالسبحان نامی شخص کو سرائے کالے خان بس اسٹانڈ سے جاریہ ہفتے کے اوائل میں گرفتار کیا گیا اور اس سے پوچھ تاچھ کی گئی جس میں اس نے بتایا کہ وہ راجستھان ‘ ہریانہ اور بہار کے نوجوانوں کی ذہن سازی میں مصروف رہا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ محمد شاہد اور قاری رشید نامی دو افراد کی گرفتاری اورا ن سے پوچھ تاچھ کے دوران عبدالسبحان کا نام سامنے آیا تھا اور اسے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اس سے مزید پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے ۔