نئی دہلی 3 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ایک 51 سالہ عراقی شخص کی ڈاکٹرس نے قلب کی پیوندکاری انجام دیتے ہوئے اُسے نئی زندگی عطا کی۔ اس مریض کو کئی گولیوں کے زخم نے تکلیف میں جکڑ رکھا تھا جو دہشت گردوں نے اُس پر چلائی تھیں۔ ہانی جاوید محمد علاج کے بعد عراق واپس ہوگئے۔ واضح رہے کہ عراق میں اس ضمن میں اُن کے کئی آپریشن ہوئے تاہم ان آپریشنوں سے ان کے درد میں کسی قسم کی کمی نہ آئی تھی۔ ہندوستان پہونچنے کے بعد ہانی کو مشورہ دیا گیا کہ وہ ایل وی اے ڈی یعنی ’عارضی دل‘ کی پیوندکاری کروالے۔