دہلی میں سوائن فلو کے 2نئے کیس

نئی دہلی۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) قومی دارالحکومت میں آج سوائن فلو کے دو نئے کیسوں کی اطلاعات ملی جس سے رواں سال ایسے مریضوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے ایک عہدیدار کے مطابق ایک 12 سالہ لڑکی اور 31 سالہ خاتون دونوں دہلی کے متوطن ہیں، وہ H1N1 (سوائن فلو ) وائرس کے ٹسٹ میں مثبت پائے گئے ہیں۔ 12 سالہ لڑکی کے نمونوں کی جانچ نیشنل سنٹر فار ڈیزیس کنٹرول میں کی گئی اور سوائن فلو کی تصدیق ہوئی۔ کل اس وائرس کے دو کیسوں کی اطلاع ملی تھی۔ سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد 43 ہوچکی ہے۔