نئی دہلی : قومی دارالحکومت سے بچیوں کی عصمت دری کے روزانہ دو سے زیادہ کیس رپورٹ ہوتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جنسی حملوں کی متاثرین کے لئے ایک پالیسی کی ضرورت ہے کیوں کہ یہ بچے طویل وقت تک صدمہ میں رہتے ہیں ۔
غور طلب ہے کہ قومی دارالحکومت علاقہ میں حالیہ وحشیانہ واقعات سامنے آئے ہیں ۔دہلی پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال کے ابتدائی چار ماہ میں دہلی میں ہر روز دو سے زیادہ بچیوں کی عصمت دری ہوئی ہے ۔
اعداد و شمار کے مطابق ۳۰؍ اپریل تک بچیوں کی جنسی تشدد کے ۲۸۲؍ کیس رپورٹ ہوئے جب کہ گذشتہ سال اسی مدت میں ۲۷۸؍ کیس رپورٹ ہوئے تھے ۔دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال نے کہا کہ مقدمات کے بوجھ کی وجہ سے پولیس کی جانب سے حساسیت کی کمی ہے اورکئی بار تو والدین بچوں
کو ہی ذمہ دار ٹھہراتے ہیں ۔سواتی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے حساسیت کی کمی ہوتی ہے کیوں کہ وہ ایک ہی وقت پر کئی معاملہ سنبھال رہے ہوتے ہیں ۔خاتون افسران کی کمی واقع ہے ۔