حیدرآباد 5 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے نئی دہلی میں حکومت کے خصوصی نمائندوں کی میعاد میں ایک سال کی توسیع کی ہے ۔ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے آج احکامات جاری کئے ۔ نئی دہلی میں تلنگانہ حکومت کے خصوصی نمائندوں ڈاکٹر ایس وینو گوپال چاری سابق مرکزی وزیر اور رام چندر تیجاوت ریٹائرڈ آئی اے ایس کی میعاد میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے ۔ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد حکومت نے نئی دہلی میں دو خصوصی نمائندوں کا تقرر کیا تھا۔