دہلی میں جیویلرس کی تین روزہ ہڑتال

نئی دہلی ۔ 2 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) قومی دارالحکومت دہلی میں آج سونے چاندی کے تاجرین (بولین ٹریڈرس) اور جیویلرس آج ملک گیر ہڑتال میں شامل ہوگئے ہیں اور زیورات کی خریدی پر ایک فیصد محصول (اکسائیز) کی وصولی کیلئے بجٹ تجویز کے خلاف بطور احتجاج تین یوم تک اپنا کاروبار بند کردیا ہے ۔ آل انڈیا صرافہ اسوسی ایشن کے نائب صدر مسٹر سریندر کمار جین نے بتایا کہ دہلی ، چینائی اور دیگر مقامات پر صرافہ مارکٹ اور جیویلرس کے شورومس بند رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسوسی ایشن نے وزیر فینانس ارون جیٹلی کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے مجوزہ محصول سے دستبرداری کا مطالبہ کیا ہے ۔ مسٹر جین نے کہا کہ ا کسائیز ڈیوٹی نافذ کرنے سے سونے چاندی کا کاروبار ٹھپ ہوجائے گا