دہلی میں تعمیراتی مقامات میں ناکارہ اشیاء جلادینے پر جرمانہ

نئی دہلی ۔ 29 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : حکومت دہلی نے اپنے ایس ڈی ایم اور تحصیلداروں کو یہ اختیارات تفویض کئے ہے کہ تعمیراتی مقامات کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے فضائی آلودگی کے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ کی سفارش کریں ۔ موسم سرما کے پیش نظر جو لوگ کھلے مقامات پر کوڑا کرکٹ جلا دئیے ہیں جس میں مضر صحت اشیاء شامل ہونے سے فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوجاتا ہے حکومت نے قصور واروں کے خلاف جرمانہ عائد کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے ۔ این جی ٹی کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے ایس ڈی ایم اور تحصیلداروں کو یہ اختیارات دئیے گئے ہے کہ تعمیراتی مقامات کا اچانک دورہ کر کے ناکارہ اشیاء کو جلادینے والوں کی نشاندہی کریں اور قواعد انسداد آلودگی کی خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ کی سفارش کریں ۔ حکومت کا یہ اقدام رئیل اسٹیٹ شعبہ کے لیے ایک وارننگ تصور کی جارہی ہے ۔