دہلی میں بی جے پی کو اکثریت

نئی دہلی ۔ 10 نومبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو مودی لہر کا فائدہ ہوگا اور وہ تقریباً 46 نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے قطعی اکثریت حاصل کرے گی ۔ عام آدمی پارٹی کو 18 نشستوں پر کامیابی کا امکان ہے ۔ اے بی پی نیوز ۔ نیلسن اوپنین پول میں کہا گیا ہے کہ چیف منسٹر کے عہدہ کیلئے اروند کجریوال موزوں امیدوار ہیں اور 39 فیصد نے اُن کی تائید کی ہے ۔ بی جے پی کے ہرش وردھن 38 فیصد کے ساتھ دوسرے مقام پر ہیں جبکہ شیلا ڈکشٹ کو صرف 7فیصد کی تائید حاصل ہے ۔ اوپنین پول کے مطابق بی جے پی کو حاصل ہونے والے ووٹوں کا حصہ 38 فیصد رہے گا جبکہ عام آدمی پارٹی 26 فیصد ووٹ حاصل کرے گی ۔ کانگریس کو 5 نشستیں ملنے کا امکان ہے ۔