حیدرآباد 20 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے نئی دہلی کیلئے اپنے ایک اور نمائندہ خصوصی کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا اور اس فیصلہ کی روشنی میں حکومت تلنگانہ بالخصوص چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے سینئر و ریٹائرڈ آئی اے ایس عہدیدار مسٹر کے ایم ساہنی کو نمائندہ خصوصی حکومت آندھراپردیش برائے نئی دہلی مقرر کرکے اس سلسلہ میں باقاعدہ طور پر احکامات جاری کئے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت تلنگانہ نے اب تک ہی دو نمائندہ خصوصی ڈاکٹر ایس وینو گوپال چاری اور رامچندروڈو کو تعینات کیا ہے۔