نئی دہلی۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ میں مقامی حکومت نے کہا کہ ایپ پر مبنی ٹیکسی خدمات پر امتناع بدستور جاری رہے گا اور یہ ادعا کیا کہ ان احکام کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیاں ضبط کرلی جائیں گی۔ اس دوران اوبر انڈیا سسٹمس پرائیویٹ لمیٹیڈ نے اپنی خدمات روکنے کیلئے ڈسمبر میں جاری کردہ احکام کے خلاف دائر کردہ اپنی درخواست واپس لے لیا۔ حکومت دہلی نے جسٹس راجیو شکدھر کو مطلع کیا کہ یکم جنوری 2015ء کو جاری کردہ تازہ ترین حکم کے مطابق اولا اور اوبر کیبس پر امتناع عائد کی گئی ہے اور امتناع کے باوجود چلائی جانے والی کسی بھی گاڑی کو ضبط کرنے کا حکم دیا گیا تھا جب اولا اور اوبر نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی ٹیکسی خدمات ہنوز جاری ہیں۔