دہلی میں احتجاجی مظاہرہ

نئی دہلی ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر آج قومی دارالحکومت دہلی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ انڈین یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا۔ انہوں نے سرحدپار فائرنگ اور فوجیوں کے علاوہ عام شہریوں کی ہلاکت کی مذمت کی اور کہا کہ اس کارروائی کی وجہ سے دیہاتی عوام کا بڑے پیمانے پر تخلیہ کرنا پڑا ہے۔ جنرل سکریٹری انڈین یوتھ کانگریس ہرش وردھن نے مرکز پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے کچھ نہیں کررہے ہیں۔