نئی دہلی ۔ 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک 27 سالہ شخص کو نئی دہلی میں مویشیوں نے کچل کر ہلاک کردیا۔ مبینہ طور پر یہ ایک آوارہ گائے تھی۔ یہ شخص مغربی دہلی سے اندرپوری علاقہ سے اپنی موٹر بائیک پر مویشیوں کے ساتھ گذر رہا تھا۔ یہ واقعہ جمعرات کی شام دیوپرکاش شاستری مارگ پر پیش آیا جبکہ روی تکرال موٹر سیکل چلارہا تھا اور توڈا پور سے آوارہ گائے کے ساتھ اپنے گھر جارہا تھا۔ دریں اثنا ء موٹر سائیکل کو حادثہ ہوا جس پربرہم گائے نے اپنے سینگوں سے مہلوک کا پیٹ پھاڑ دیا۔ اسے دواخانہ میں مردہ قرار دیا گیا۔