دہلی عصمت ریزی کیس کے ٹیکسی ڈرائیور کا آئی فون برآمد کرلیا گیا

نئی دہلی 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے جمعہ کی شب 27 سالہ فینانس کمپنی کی ایکزیکٹیو کی عصمت ریزی کرنے والے کیاب ڈرائیور کا آئی فون برآمد کرلیا ہے۔ اِس آئی فون کو کیاب کمپنی نے اِسے فراہم کیا تھا۔ اسمارٹ فون کو دہلی کی پولیس نے متھرا سے برآمد کیا ہے۔ یہ پولیس ٹیم ملزم شیو کمار یادو کی گرفتاری کے لئے وہاں پہونچی تھی۔ پولیس نے یادو کی جانب سے استعمال کردہ 3 فونوں کے منجملہ 2 فونوں کو پہلے ہی برآمد کرلیا تھا۔ ٹیکسی کیاب کمپنی اپنے کیاب ڈرائیورس کو آئی فون فراہم کرتی ہے تاکہ کسٹمرس سے ربط پیدا کرنے میں آسانی ہوسکے۔ اِس فون کے ذریعہ پولیس کو اہم معلومات دستیاب ہوں گے۔