دہلی سے وجئے واڑہ جانے والے ایرانڈیا کے طیارہ میں تکنیکی خرابی

نئی دہلی 28جون (یواین آئی )دہلی سے آندھراپردیش کے وجئے واڑہ جانے والے ایرانڈیا کے طیارہ میں تکنیکی خرابی پیداہوگئی ۔آج صبح 6.15بجے یہ طیارہ دہلی سے روانہ ہوا تاہم اس کے اُڑان بھرنے کے 20منٹ کے اندر ہی پائلٹ نے اس میں تکنیکی خرابی محسوس کی جس کے بعد چوکس پائلٹ نے اس طیارہ کی دوبارہ دہلی ایرپورٹ پر لینڈنگ کروائی جس کے بعد تمام مسافرین نے راحت کی سانس لی۔ اس طیارہ میں آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے بعض عوامی نمائندے ، ارکان پارلیمنٹ، افسر اوراہم شخصیتیں شامل تھیں۔بعد ازاں اس طیارہ کی مرمت کی گئی۔