نئی دہلی ۔ 30 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) دارالخلافہ میں آج موسم انتہائی خشک رہا جہاں رطوبت نے گرمی کی شدت میں اضافہ کردیا ۔ آج درجہ حرارت 25.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رطوبت میں 80 فیصد ا ضافہ سے عوام پسینے میں شرابور ہیں جبکہ درجہ حرارت کی 40 ڈگری سیلسیس سے کم درجہ پر رہنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے جبکہ اعظم درجہ حرارت 38 ڈگری سیلسیس ہوگا ۔ مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہلکی و گرج و چمک کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔عام طور پر جون کے اواخر میں دہلی میں کم از کم 5 تا 8 سینٹی میٹر بارش ہوتی ہے ۔