دہلی ایرپورٹ کیلئے 9000 کروڑ کی سرمایہ کاری

نئی دہلی ۔30 اکتوبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی ایرپورٹ کو 9000 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کے ساتھ ترقی دی جائے گی ۔ آنے والے برسوں میں ایرپورٹ کو عصری تقاضوں سے آراستہ کیا جائے گا ۔ نائب صدرجمہوریہ وینکیا نائیڈو نے کہاکہ ایرپورٹ کو ترقی دیئے جانے کے بعد یہاں سے مسافروں کی روانگی میں بھی اضافہ ہوگا ۔ اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ لمیٹیڈ ملک کا سب سے بڑا تجارتی طیرانگاہ ہے ۔ یہاں پر اس سال 70 ملین مسافروں کے سفر کو آسان بنایا گیا ۔ وینکیا نائیڈو نے کہاکہ دہلی ایرپورٹ پر عنقریب سالانہ 100 ملین مسافروں کی گنجائش پیدا کی جائے گی ۔ اس پراجکٹ کیلئے ایرپورٹ کا کام جی ایم آر کو دیا گیا ہے ، جس کے بعد سے ہی ایر ٹرافک میں اضافہ ہوا اور یہ 250 فیصد تک بڑھ گیا ہے اور مسافروں کی تعداد میں 400 فیصد تک کااضافہ ہوا ہے ۔