دہلی ایرپورٹ پر 2 مسافرین طلائی زیورات کے ساتھ گرفتار

نئی دہلی ۔ 18 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اندرا گاندھی بین الاقوامی طیرانگاہ پر ایک کرغستان کے شہری کو 22 لاکھ روپئے مالیتی سونا اسمگلنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ کسٹمس ذرائع نے بتایا کہ منگل کے دن بیشک سے ملزم کی آمد کے بعد شک کی بنیاد پر روک لیا گیا اور اس کے بیاگس کی تلاشی لینے پر 922 گرام طلائی زیورات برآمد ہوئے ۔ جس کی مارکٹ میں قیمت قدر 22 لاکھ روپئے ہوسکتی ہے ۔ قبل ازیں پیر کے دن بھی ایک اور مسافر کی تحویل سے 62 لاکھ روپئے مالیتی سونا ضبط کرلیا گیا ۔ دہلی کا متوطن یہ مسافر دبئی سے یہاں پہنچا تھا ۔ جس کی تلاشی لینے پر 2.5 کلو طلائی زیورات برآمد ہوئے ۔۔