نئی دہلی، 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) قومی دارالحکومت اوراس کے قرب و جوار کے علاقوں بشمول باغپت میں چہارشنبہ کی صبح زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلہ کے جھٹکے صبح تقریباً آٹھ بجے آئے ۔ اونچی عمارتوں میں لوگ زلزلہ کے جھٹکے محسوس کرنے کے بعد خوف سے باہر نکل آئے ۔ زلزلہ کی شدت اور اس کے مرکز کے بارے میں فوری طور پر اطلاع نہیں مل پائی ہے ۔اترپردیش کے ضلع باغپت اور آس پاس کے علاقوں میں بدھ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔اطلاعات کے مطابق صبح تقریبا آٹھ بجے زلزلے کے کافی شدت والے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
جھٹکوں کے احساس ہوتے ہی گھروں میں موجود افراد گھر سے باہر نکل آئے ۔