دہشت گرد ی کے خلاف لڑائی میں روس ‘ سری لنکا کا ساتھی: پوٹین

کولمبو۔/21اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) روسی صدر ولادیمر پوٹین نے سری لنکا کے گرجا گھروں اور فائیو اسٹار ہوٹلوں پر ہونے والے دھماکوں کو نہایت ہی بے رحمانہ اور کسی بھی جذبہ سے عاری بتلایا۔ انہوں نے اپنے ہم منصب سری لنکا کے صدر کو تعزیتی پیغام روانہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ ماسکو سری لنکاکی عالمی دہشت گردی سے اس کی لڑائی میں اس کاایک قابل اعتماد ساتھی رہے گا۔‘‘