دہشت گرد گروپوں سے متعلق برکس منشور کو پاکستان نے مسترد کردیا

اسلام آباد۔6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان نے برکس ممالک کی جانب سے دہشت گرد گروپوں کے تعلق سے جاری اس منشور کو آج مسترد کر دیا، جس میں پاکستان میں سرگرم جیش محمد اور لشکر طیبہ سمیت مختلف دہشت گرد تنظیموں کے تشدد کی مذمت اور دہشت گردی کو علاقائی سلامتی کے لیے تشویش کا سبب بتاتے ہوئے اس سے نمٹنے کے لئے وسیع اقدامات کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔پاکستان کے وزیر دفاع خرم دستگر خان نے جیو ٹیلی ویزن چینل سے بات چیت میں برکس ممالک برازیل، روس، ہندستان، چین اور جنوبی افریقہ کی جانب سے کل جاری منشور کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ پاکستان کے اندر ایسا کوئی گروپ آزادانہ طور پرسرگرم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گرد تنظیموں کے باقیات کو ہم نے انہیں ختم کر دیا ہے اور اب یہاں ان کا کوئی محفوظ ٹھکانہ نہیں ہے ۔