دہشت گرد فنڈنگ کیس‘ دہلی ہائیکورٹ کی جانب سے کشمیری تاجر کی ضمانت

نئی دہلی ۔13ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے آج کشمیری تاجر ظہور وٹالی کو لشکر طیبہ کے صدر اور ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے سلسلہ میں فنڈنگ معاملہ میں آج ضمانت منظور کرلی ۔ ظہور کی این آئی اے اس کیس کے سلسلہ میں گرفتار کیا تھا ۔ اس سے قبل 8جون کو ٹرائیل کورٹ نے وٹالی کی ضمانت عدم منظور کی تھی لیکن جسٹس ایس مرلیدھر اور جسٹس ونود گوئیل پر مشتمل بنچ نے آج ضمانت منظور کرلی جس میں ایک دو لاکھ روپئے کے شخصی ضمانت اور اس رقم کی دو ضمانتیں شامل ہیں ۔ وثالی کو ہدایت دی گئی کہ اس کیس کے سلسلہ میں نہ تو گواہان کو ڈرائے دھمکائے اور نہ ہی استغاثہ پر اثر انداز ہوں ۔ این آئی اے نے وٹالی پر الزام لگایا تھا کہ وہ حزب المجاہدین چیف سید صلاح الدین کے ساتھ مل کر ملک کے ساتھ غداری اور وادی میں بدامنی پھیلانے کے مرتکب ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ وٹالی کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے پاسپورٹ کو ٹرائیل کورٹ کیح والے کردے اور بیرونی سفر کیلئے عدالت سے اجازت لیں ۔