دہشت گرد سرگرمیوں کی تحقیقات کیلئے دتاتریہ کا مطالبہ

حیدرآباد۔ 21 اپریل (پی ٹی آئی) بی جے پی کے سینئر لیڈر بنڈارو دتاتریہ نے اتوار کو الزام عائد کیا کہ شہر میں این آئی اے کی تلاشیوں سے ظاہر ہوگیا کہ دہشت گرد سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے اور مطالبہ کیا کہ اس قسم کے واقعات کی تحقیقات کیلئے ٹی آر ایس حکومت کو ایک خصوصی سیل قائم کرنا چاہئے۔ بنڈارو دتاتریہ شہر حیدرآباد کے مہاراشٹرا کے تین مقامات پر گزشتہ روز نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی کی طرف سے کئے گئے دھاوؤں کا حوالہ دے رہے تھے۔ این آئی اے نے آئی ایس آئی ایس ٹولی سے متعلق کیس کی تحقیقات کے ضمن میں یہ تلاش لی تھی اور پوچھ گچھ کیلئے چار افراد کو حراست میں لیا تھا۔ سابق مرکزی وزیر اور سکندرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے دعویٰ کہا کہ دھاوؤں نے واضح کردیا ہے کہ حیدرآباد اب اسلامی دہشت گرد سرگرمیوں کا محفوظ ٹھکانہ بن گیا ہے۔