حیدرآباد 21 فبروری ( سیاست نیوز ) مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ محنت و روزگار بنڈارو دتاتریہ نے آج کہا کہ ریاست میں اور خاص طور پر حیدرآباد میں مذہبی و سیاسی مسائل پیدا کرنے والی کوششوں و دہشت گرد سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے ڈی جی پی سطح کے عہدیدار کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے دلسکھ نگر بم دھماکہ کے دو سال کی تکمیل کے موقع رپ کہا کہ اس طرح کے مسائل ریاست کی ترقی کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی اور مذہبی تنظیمیں ہیں جو سیاسی مفادات کیلئے امن کو درہم برہم کرنے کی کوشش کر رہی ہیںاور اس طرح کی طاقتوں پر روک لگائی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ انٹلی جنس نے خبردار کیا ہے کہ حیدرآباد دہشت گرد سرگرمیوں کا مرکز بنتا جا رہا ہے جو حیدرآباد کی ترقی کیلئے بہتر نہیں ہے ۔