دہشت گرد حملے افسوسناک: پنیراسلوم

چینائی۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو ڈپٹی چیف منسٹر پنیر سلوم نے ہفتہ کو نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کی ہے اور مہلوکین کے ورثہ نے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ پنیر سلوم نے ٹوئٹر پر اس حملے کی سخت مذمت کی ہے اور معصوم شہریوں کے جانی نقصان پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے۔