دہشت گرد حملہ،6 ہلاک

تہران۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایران میں پاکستان کی سرحد سے ملحق سیستان – بلوچستان صوبے میں دہشت گردانہ حملہ میں ایک پولیس افسر سمیت دو فوجی اور تین دہشت گرد مارے گئے ۔ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘ارنا‘ کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے کل سیستان-بلوچستان صوبے کے میرجاویہہ شہر میں واقع ایک سرحدی چوکی پر گھات لگا کرحملہ کیا۔ حملے میں ایک پولیس افسر اور دو فوجی ہلاک ہو گئے ۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد بھی مارے گئے ۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال اپریل میں میرجاویہہ میں دہشت گردوں کے اسی نوعیت کے حملے میں 10 فوجی ہلاک ہوئے ۔