واشنگٹن ۔27 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم اسرائیل بنجامن نیتن یاہو نے کہاکہ امریکہ اور اسرائیل کی سلامتی و تحفظ یقینی بنانے کیلئے ’’دہشت گرد اسلام ‘‘ کی طاقتوں کو شکست دینا ضروری ہے۔ انھوں نے امریکن اسرائیل پبلک افیرس کمیٹی پالیسی کانفرنس سے ٹیلی کانفرنس کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اُنھیں ایک بہتر مستقبل کا وعدہ کرتے ہوئے انسانیت کو تاریکیوں میں گھسیٹنے کا موقع نہیں دیں گے ۔ انھوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ تاریکی کے خلاف روشنی اور مایوسی کے مقابلے اُمیدوں کو یقینی بنانے میں امریکہ اور اسرائیل ہمیشہ ساتھ رہیں گے ۔ اس کا مطلب ایران کو نیوکلیئر ہتھیاروں کی تیاری سے روکنا ہے ۔