دہشت گرد ،رحم کے مستحق نہیں : نواز شریف

اسلام آباد۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پھانسی کی سزاء دیئے جانے کے خلاف بین الاقوامی انسانی حقوق کی جانب سے کی جانے والی اپیلوں کے درمیان وزیراعظم نواز شریف نے آج کہا کہ دہشت گرد کسی قسم کا رحم کرنے کے مستحق نہیں ہیں۔ جو لوگ بے گناہ افراد کا قتل کرتے ہیں ان پر رحم نہیں کی جاسکتا۔ آسٹریلیا کے وزیرخارجہ جیولیا بشپ سے ملاقات کے بعد نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردوں پر رحم کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔ پاکستان کی معیشت اسی دہشت گردی کی وجہ سے متاثر ہورہی ہے۔ پاکستان نے جب سے سزائے موت پر ازخود پابندی ہٹا لئے جانے کے بعد کئی مجرمین کو سزائے موت دی جاتی ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان حکومت آسٹریلیا کے تعاون کا خیرمقدم کرتا ہے اور فوجی کارروائیوں کے باعث بے گھر ہونے والے خاندانوں کی مدد کرنے حکومت آسٹریلیا کی پیشکش قابل تحسین ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دی ہے اور ان تعلقات میں مزید اضافہ کا خواہاں ہے۔