دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کیلئے پاکستانی سربراہ افواج کا عہد

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے آج کہاکہ پاکستان بہر قیمت اپنی سرزمین سے دہشت گردی کی لعنت کا مکمل خاتمہ کرے گا اور کسی بھی قسم کی جارحیت کو شکست دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ’’دہشت گردی کی لعنت کو اس سرزمین سے مکمل طور پر اکھاڑ پھینکنے کیلئے سارا ملک مسلح افواج کے ساتھ ہے اور مقصد کی تکمیل تک اس مشن کو نہیں روکا جائے گا۔ پُرفضاء فطری ماحول کے علاقہ جہلم کے ٹلہ رینج میں بڑے پیمانے پر منعقدہ مشقوں کے اختتام پر وہ فوج سے خطاب کررہے تھے۔