لندن 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسکاٹ لینڈ یارڈنے بشمول ایک خاتون 3 افراد کو شام میں دہشت گردی کی تائید و مدد کے شبہ پر گرفتار کرلیا ہے جبکہ برطانوی مسلمانوں کے کئی خاندان اپنے رشتہ داروں کو دنیا کے جنگ زدہ علاقوں میں سرگرم دہشت گرد سرگرمیوں میں شامل ہونے سے روکنے کے لئے مقامی پولیس کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ مانچسٹر کے علاقہ لیوم شلوم سے 29 اور 18 سال کی درمیانی عمر کے دو افراد اور ٹرافورڈ سے 21 سالہ لڑکی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ آکسفورڈ سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ شخص کو دہشت گردی کی سرگرمیوں کیلئے اُکسانے اور تیاری کرنے کے الزام کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ اِن چاروں سے مانچسٹرمیں بوچھ گچھ کی جارہی ہے۔