واشنگٹن۔3مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) غیرسرکاری افراد کے عالم انسانیت کیلئے ماضی کی بہ نسبت کہیں بڑا خطرہ بن جانے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے بین الاقوامی ماہرین نے کہا کہ ایک مشترکہ عالمی معاہدہ کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی جاسکے ۔بین الاقوامی ماہرین نے آج کہا کہ واحدعالمی معاہدہ کی ضرورت ہے ۔ جب کہ فی الحال مختلف چھوٹے چھوٹے اور عارضی معاہدے موجود ہیں ۔ بعض بین الاقوامی معاہدہ تو جزوی نوعیت کے ہے ۔ پروفیسر وید نندا نے جو ایک مشہور بین الاقوامی ماہر اور دہشت گردی پر بین الاقوامی قانون کے مصنف ہے ‘ دیگر ماہرین کے ساتھ ایک روزہ کمیٹی مباحث میں جس کا موضوع دہشت گردی تھا ‘ شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ایک واحد عالمی معاہدہ کی ضرورت ہے ۔ تاکہ عالمی لعنت دہشت گردی کا متحدہ مقابلہ کیا جاسکے ۔ اس مباحث کا اہتمام فاؤنڈیشن فار انڈیا اور ہندوستانی برادری کے مطالعہ جات نے کیا تھا ۔ نئی امریکی تنظیم کے ایک محقق ڈیوڈ اسٹرمن نے کہا کہ امریکہ کے دیسی ساختہ دہشت گردی اور نگرانکاری کی جاسوسی کیلئے معلومات درکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی برادری کی جانب سے جو سراغ فراہم کئے گئے ہیں اور جو روایتی سراغ رسانی معلومات دستیاب ہیں وہ جاسوسی نگران کاری کیلئے کافی موثر ثابت ہوسکتے ہیں ۔