پاکستان میں 80 ہزار ، عراق میں ایک ملین اورافغانستان میں 2 لاکھ ہلاکتیں
اسلام آباد ۔ /29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف امریکی زیرقیادت ایک دہا طویل لڑائی میں 80 ہزار سے زائد افراد بشمول 48 ہزار عام شہری ہلاک ہوئے ہیں ۔ نیوکلیر جنگ کی روک تھام کیلئے مہم چلانے والے انٹرنیشنل فزیشین اور سماجی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں مصروف فزیشین کے علاوہ دیگر عالمی بقاء کی جدوجہد میں مصروف فزیشین نے ’’نعشوں کی گنتی :دہشت گردی کے خلاف 10 سال کی جنگ کے بعد اعداد و شمار ‘‘ کے عنوان سے یہ رپورٹ منظر عام پر لائی ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ 2004 ء سے 2013 ء کے ختم تک جملہ 81,325 سے لیکر 81,860 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ ان میں 48,504 عام شہری ، 45 جرنلسٹ ، 5498 سکیورٹی ارکان عملہ اور 26,862 دہشت گرد شامل ہیں ۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکی زیرقیادت جنگوں میں عراق ، افغانستان اور پاکستان میں تقریباً 1.3 ملین افراد راست یا بالواسطہ ہلاک ہوئے ہیں ۔ عراق میں ایک ملین افراد اور افغانستان میں 220,000 افراد ہلاک ہوئے ۔