دہشت گردی کی فہرست سے حماس کا نام حذف

لگزمبرگ ۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) یوروپی یونین کی عدالت نے آج ایک اہم رولنگ دیتے ہوئے فلسطینی اسلام پسند عسکری تنظیم حماس کو دہشت گردی سے متعلق یوروپی یونین کی فہرست سے خارج کردیا ہے۔ تاہم اس کے اثاثہ اس وقت کیلئے بدستور منجمد رہیں گے۔ حماس کو 2001ء میں کسی ٹھوس قانونی فیصلہ کے تحت نہیں بلکہ میڈیا سے ملنے والی اطلاعات اور انٹرنیٹ مواد کی بنیاد پر دہشت گرد تنظیموںکی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ یوروپی یونین کی عدالت عام میں اپنی تاریخی رولنگ میں اس تاثر کا اظہار کیا ہے لیکن اس عدالت نے آج اپنے واضح فیصلہ میں کہا کہ ٹھوس تکنیکی بنیادوں پر حماس کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کیا جارہا ہے کیونکہ حماس کو دہشت گرد گروپ قرار دینے کے سوال پر کوئی واضح ثبوت موجود نہیں پیش کئے جاسکے۔ عدالت نے کہا کہ حماس کے فنڈ آئندہ 3 مہینوں تک عارضی طور پر منجمد رہیں گے ۔