دہشت گردی کی سازش، جہاد جین کو عمر قید کا امکان

فیلاڈلفیا ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک سفید فام خاتون جو خود کو ’جہاد جین‘ کہلاتی ہے اور سمندر پار مشتبہ دہشت گردوں کی مدد کی ہے، اس کو امریکہ میں اس ہفتہ عمر قید کی سزاء دیئے جانے کا امکان ہے۔ ایک وفاقی جج کو اب یہ فیصلہ کرنا ہیکہ آیا 50 سالہ کولین لاروس نے فی الواقع کوئی سنگین خطرہ پیدا کیا تھا یا پھر وہ خود امریکی پاسپورٹ رکھنے والے اپنے انتہاء پسندوں کا آسان نشانہ بن گئی تھی۔

لاروس نے اعتراف کیا کہ اس نے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے مرتکب کارٹون کے مسئلہ پر سویڈن کے ایک مصور کو ہلاک کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اس بات پر ملزمہ کو سزائے عمر قید ہوسکتی ہے لیکن سرکاری وکلاء قید کی مدت میں مزید اضافہ کیلئے اصرار کررہے ہیں۔ لاروف نے یوٹیوب پرجاری کردہ ویڈیوز میں اپنے آپ کو ’جہادجین‘ کے نام سے متعارف کیا تھا اور ایف ڈی آئی کو خودسپرد کرنے کیلئے 2009ء میں وہ آئرلینڈ سے یہاں واپس پہنچی تھی۔