دہشت گردی کی تائید کرنے والے ممالک کو نامزد اور شرمندہ کرنا ضروری

جئے پور۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج کہاکہ دجو ممالک دہشت گردی کی تائید کرتے ہیں ان کے نام باہر کرنا اور انہیں شرمندہ کرنا ضروری ہے کیونکہ رواداری کے دہرے معیار دہشت گردی کے مسئلہ پر مساوی طور پر بے نقاب ہوچکے ہیں۔ معتمد خارجہ ایس جئے شنکر نے صیانتی کانفرنس سے خطاب کے دوران درپردہ طور پر پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان پاکستان کے ساتھ ربط برقرار رکھے گا تاکہ پٹھان کوٹ میں گذشتہ ماہ فضائی کے فوجی اڈہ پر دہشت گردی کی تحقیقات جاری رہ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ممالک کے نام ظاہر کرکے انہیں شرمندہ کرنا ضروری ہے جو دہشت گردی کی تائید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے تمام صلاحیتیں استعمال کی جائیں گی۔