دہشت گردی کیخلاف نیوزی لینڈ اورفرانس کا مل کر کام کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور فرانس سوشل میڈیا پر دہشت گردوں کی سرگرمیوں کو ختم کرنے کے لئے ٹیکنالوجی کے میدان میں مل کر کام کریں گے ۔ان کا یہ بیان 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر آیا ہے ۔نیوزی لینڈ ریڈیو کے مطابق محترمہ آرڈرن اور فرانس کے صدر امانوئیل میکرون اس سلسلے میں 15 مئی کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ملاقات کریں گے ، جس میں عالمی رہنماؤں، تکنیکی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹیو افسران کے درمیان آن لائن دہشت گردانہ سرگرمیوں کو ختم کرنے کے لئے ‘کرائسٹ چرچ کال ’نام سے ایک معاہدہ ہونے کی امید ہے ۔