دہشت گردی کیخلاف قابل توثیق و ناقابل تنسیخ اقدامات ناگزیر

پاکستان سے ہندوستان اور امریکہ کا مطالبہ، واشنگٹن میں مشترکہ بیان جاری
واشنگٹن۔/30مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور امریکہ نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر موجود دہشت گرد گروپوں اور دہشت گردوں کے خلاف قابل توثیق اور ناقابل تنسیخ اور بامقصد اقدامات کرے۔ امریکہ و ہند انسداد دہشت گردی مشترکہ ورکنگ گروپس کے حملہ کو ختم شدہ مذاکرات کے دوران دونوں ملکوںنے بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں سے لاحق خطرات پر تبادلہ خیال کیا۔ انسداد دہشت گردی اُمور کے سفیر نیتھن سیلزکی قیادت میں امریکی وفد نے شرکت کی۔ ہندوستانی وفد کی قیادت وزارت اُمور خارجہ کے جوائنٹ سکریٹری مہاویر سنگھ نے کی۔ بعد ازاں جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ’’ دونوں فریقوں نے پاکستان کی طرف سے اپنی سرزمین پر موجود دہشت گردوں اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف قابل توثیق ، ناقابل تنسیخ اور بامعنی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔‘‘ مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی تعلقات کے اس اہم عنصر پر قریبی ربط ضبط جاری رکھنے سے اتفاق کیا۔