دہشت گردی کیخلاف اوباما کی پالیسیوں سے 50فیصد امریکی غیر مطمئن

واشنگٹن۔ 19ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )پہلی مرتبہ امریکیوں کی نصف تعداد نے امریکی صدر براک اوباما کے دہشت گردی سے نمٹنے کے طریقے کو مسترد کر دیا ہے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی جانب سے کئے جانے والے سروے کے مطابق 50فیصد امریکیوں نے دہشت گردی کے خلاف اوبابا کی پالیسیوں کو یکسر مسترد جبکہ 41فیصد نے اس کی حمایت میں ووٹ دیا۔